Surah Al-Mursalat
Note: “Read tarjumah” uses your device voices. If your language voice isn’t installed (e.g., Urdu), your browser may fall back to another voice. Recitation audio requires internet.
- وَٱلۡمُرۡسَلَٰتِ عُرۡفٗا1
قسم ہے اُن (ہواؤں) کی جو پے در پے بھیجی جاتی ہیں
- فَٱلۡعَٰصِفَٰتِ عَصۡفٗا2
پھر طوفانی رفتار سے چلتی ہیں
- وَٱلنَّـٰشِرَٰتِ نَشۡرٗا3
اور (بادلوں کو) اٹھا کر پھیلاتی ہیں
- فَٱلۡفَٰرِقَٰتِ فَرۡقٗا4
پھر (اُن کو) پھاڑ کر جدا کرتی ہیں
- فَٱلۡمُلۡقِيَٰتِ ذِكۡرًا5
پھر (دلوں میں خدا کی) یاد ڈالتی ہیں
- عُذۡرًا أَوۡ نُذۡرًا6
عذر کے طور پر یا ڈراوے کے طور پر
- إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٞ7
جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے وہ ضرور واقع ہونے والی ہے
- فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتۡ8
پھر جب ستارے ماند پڑ جائیں گے
- وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتۡ9
اور آسمان پھاڑ دیا جائے گا
- وَإِذَا ٱلۡجِبَالُ نُسِفَتۡ10
اور پہاڑ دھنک ڈالے جائیں گے
- وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتۡ11
اور رسولوں کی حاضری کا وقت آ پہنچے گا (اس روز وہ چیز واقع ہو جائے گی)
- لِأَيِّ يَوۡمٍ أُجِّلَتۡ12
کس روز کے لیے یہ کام اٹھا رکھا گیا ہے؟
- لِيَوۡمِ ٱلۡفَصۡلِ13
فیصلے کے روز کے لیے
- وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِ14
اور تمہیں کیا خبر کہ وہ فیصلے کا دن کیا ہے؟
- وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ15
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے
- أَلَمۡ نُهۡلِكِ ٱلۡأَوَّلِينَ16
کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟
- ثُمَّ نُتۡبِعُهُمُ ٱلۡأٓخِرِينَ17
پھر اُنہی کے پیچھے ہم بعد والوں کو چلتا کریں گے
- كَذَٰلِكَ نَفۡعَلُ بِٱلۡمُجۡرِمِينَ18
مجرموں کے ساتھ ہم یہی کچھ کیا کرتے ہیں
- وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ19
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے
- أَلَمۡ نَخۡلُقكُّم مِّن مَّآءٖ مَّهِينٖ20
کیا ہم نے ایک حقیر پانی سے تمہیں پیدا نہیں کیا
- فَجَعَلۡنَٰهُ فِي قَرَارٖ مَّكِينٍ21
اور ایک مقررہ مدت تک،
- إِلَىٰ قَدَرٖ مَّعۡلُومٖ22
اُسے ایک محفوظ جگہ ٹھیرائے رکھا؟
- فَقَدَرۡنَا فَنِعۡمَ ٱلۡقَٰدِرُونَ23
تو دیکھو، ہم اِس پر قادر تھے، پس ہم بہت اچھی قدرت رکھنے والے ہیں
- وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ24
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
- أَلَمۡ نَجۡعَلِ ٱلۡأَرۡضَ كِفَاتًا25
کیا ہم نے زمین کو سمیٹ کر رکھنے والی نہیں بنایا
- أَحۡيَآءٗ وَأَمۡوَٰتٗا26
زندوں کے لیے بھی اور مُردوں کے لیے بھی
- وَجَعَلۡنَا فِيهَا رَوَٰسِيَ شَٰمِخَٰتٖ وَأَسۡقَيۡنَٰكُم مَّآءٗ فُرَاتٗا27
اور اس میں بلند و بالا پہاڑ جمائے، اور تمہیں میٹھا پانی پلایا؟
- وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ28
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
- ٱنطَلِقُوٓاْ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ29
چلو اب اُسی چیز کی طرف جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
- ٱنطَلِقُوٓاْ إِلَىٰ ظِلّٖ ذِي ثَلَٰثِ شُعَبٖ30
چلو اُس سائے کی طرف جو تین شاخوں والا ہے
- لَّا ظَلِيلٖ وَلَا يُغۡنِي مِنَ ٱللَّهَبِ31
نہ ٹھنڈک پہنچانے والا اور نہ آگ کی لپٹ سے بچانے والا
- إِنَّهَا تَرۡمِي بِشَرَرٖ كَٱلۡقَصۡرِ32
وہ آگ محل جیسی بڑی بڑی چنگاریاں پھینکے گی
- كَأَنَّهُۥ جِمَٰلَتٞ صُفۡرٞ33
(جو اچھلتی ہوئی یوں محسوس ہوں گی) گویا کہ وہ زرد اونٹ ہیں
- وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ34
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
- هَٰذَا يَوۡمُ لَا يَنطِقُونَ35
یہ وہ دن ہے جس میں وہ نہ کچھ بولیں گے
- وَلَا يُؤۡذَنُ لَهُمۡ فَيَعۡتَذِرُونَ36
اور نہ اُنہیں موقع دیا جائے گا کہ کوئی عذر پیش کریں
- وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ37
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے
- هَٰذَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِۖ جَمَعۡنَٰكُمۡ وَٱلۡأَوَّلِينَ38
یہ فیصلے کا دن ہے ہم نے تمہیں اور تم سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو جمع کر دیا ہے
- فَإِن كَانَ لَكُمۡ كَيۡدٞ فَكِيدُونِ39
اب اگر کوئی چال تم چل سکتے ہو تو میرے مقابلہ میں چل دیکھو
- وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ40
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے
- إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي ظِلَٰلٖ وَعُيُونٖ41
متقی لوگ آج سایوں اور چشموں میں ہیں
- وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشۡتَهُونَ42
اور جو پھل وہ چاہیں (اُن کے لیے حاضر ہیں)
- كُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ هَنِيٓـَٔۢا بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ43
کھاؤ اور پیو مزے سے اپنے اُن اعمال کے صلے میں جو تم کرتے رہے ہو
- إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ44
ہم نیک لوگوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
- وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ45
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
- كُلُواْ وَتَمَتَّعُواْ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجۡرِمُونَ46
کھا لو اور مزے کر لو تھوڑے دن حقیقت میں تم لوگ مجرم ہو
- وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ47
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
- وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرۡكَعُواْ لَا يَرۡكَعُونَ48
جب اِن سے کہا جاتا ہے کہ (اللہ کے آگے) جھکو تو نہیں جھکتے
- وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ49
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
- فَبِأَيِّ حَدِيثِۭ بَعۡدَهُۥ يُؤۡمِنُونَ50
اب اِس (قرآن) کے بعد اور کونسا کلام ایسا ہو سکتا ہے جس پر یہ ایمان لائیں؟